16 مئی، 2017، 1:40 PM

ایرانی عوام انتخابات میں بھر پور شرکت کرکے دشمن کی دھمکیوں کا منہ توڑ جواب دیں گے

ایرانی عوام انتخابات میں بھر پور شرکت کرکے دشمن کی دھمکیوں کا منہ توڑ جواب دیں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع میجر جنرل حسین دہقان نے وزارت دفاع کے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہےکہ ایرانی عوام بارہویں صدارتی انتخابات اور شہری کونسلوں کے انتخابات میں بھر پور شرکت کرکے دشمن کی دھمکیوں کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع میجر جنرل حسین دہقان نے کہا ہے کہ ایرانی عوام بارہویں  صدارتی انتخابات اور شہری کونسلوں کے انتخابات میں بھر پور شرکت کرکے دشمن کی دھمکیوں کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ جنرل دہقان نے کہا کہ امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کے شوم مثلث نے خطے میں جنگ ، خونریزی اورعدم استحکام پیدا کرنے کے لئے خوفناک منصوبے بنا رکھے ہیں ، جن کا مقابلہ کرنے کے لئے علاقائی قوموں کے اندر بیداری اور ہوشیاری کی بہت بڑی ضرورت ہے۔انھوں نے کہا کہ ایرانی قوم 19 مئی کے صدارتی انتخابات میں بھر پور شرکت کرکے دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنادیں گے۔ ایرانی وزیر دفاع نے کہا کہ اس حساس علاقہ میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی گھناؤنی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے انتخابات میں ایرانی عوام بھر پور شرکت کریں گے اور ایرانی قوم ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی صدارتی انتخابات میں شوق و نشاط کے ساتھ  وسیع اور بڑے پیمانے پرشرکت کرکے قومی اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کریں گے ایرانی عوام انتخابی میدان میں ایک بار پھر حاضر ہو کر دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنادیں گے۔

News ID 1872526

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha